سٹی 42: کاہنہ پانڈوکی گاؤں کےمچھلی فارم میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے ۔
جاں بحق بچوں میں 12سالہ حسنین، 9 سالہ زین اور 10 سالہ علی عثمان شامل ہیں ، پولیس کے مطابق بچے مچھلی فارم پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو ئے،جاں بحق بچوں میں علی عثمان اور زین دونوں بھائی ہیں۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
پولیس نے بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں
پولیس نے بتایا کہ لواحقین کسی قسم کی کارروائی نہیں کرانا چاہتے، لواحقین کے مطابق بچوں کی موت حادثہ ہے،بچوں کےڈوبنےمیں کسی کاکوئی کردارنہیں،بچےاس سےقبل بھی مچھلی فارم پرنہانےکیلئےجاتےتھے۔