ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف زرداری کی شہید میجر رضوان طاہر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی

صدر آصف زرداری کی شہید میجر رضوان طاہر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ میجر رضوان نے فرض کی راہ میں جان قربان کر کے شہادت کی عظیم مثال قائم کی۔ 

صدرِ مملکت آصف زرداری آج شہید میجر رضوان طاہر کے گھر گئے، جہاں انہوں نے شہید میجر رضوان طاہر کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ 

 میجر رضوان طاہر نے نوشکی آپریشن میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا۔ صدر مملکت نے شہید افسر کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا میجر رضوان نے جان دے کر قوم کا سر بلند کیا۔ 

 صدر آصف زرداری نے کہا کہ میجر رضوان شہید بہادر اور نڈر افسر تھے، انہوں نے فرض کی راہ میں جان قربان کر کے شہادت کی عظیم مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔