ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان؛ ایمبولینس اور بس میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

 رحیم یارخان؛ ایمبولینس اور بس میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : رحیم یارخان میں بس اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

ذرائع کے مطابق حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے سامنے موجود موٹرسائیکل سوار کو بچانے کے لیے کٹ مارا، اسی دوران ایمبولینس اور بس آمنے سامنے آگئیں، خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینس خانپور سے 2 مریض لے کر آرہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں 4ریسکیو اہلکارسمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ 

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والے ریسکیو اہلکاروں میں عدیل غفار، شاہد رزاق، فرہاد، احمد شامل ہیں۔