ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائیاں ؛ ویزہ فراڈ میں 3 ملزم جبکہ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائیاں ؛ ویزہ فراڈ میں 3 ملزم جبکہ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف آئی اے لاہور زون نے  کارروائیاں کرتے ہوئے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزموں کو پکڑ لیا  ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے ویزافراڈمیں ملوث3 ملزم گرفتار کرلیے ، ایف آئی اےانسدادانسانی سمگلنگ سرکل نےغیرقانونی ایجنٹ گرفتار کیا،گرفتارملزم کی شناخت سرفرازکےنام سےہوئی ،ایک ملزم سادہ لوح شہریوں سےویزافراڈکرنےمیں ملوث پایاگیا ،ملزم نےدرخواستگزارکےبچوں کواٹلی ورک ویزےکاجھانسہ دیکر20 لاکھ ہتھیائے،ملزم شہریوں کوبیرون ملک بھجوانےمیں ناکام رہا،ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا،ملزم کوضلع ننکانہ صاحب سےگرفتارکیاگیا۔
کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ، گرفتار ملزموں کی شناخت انعام اور جمیل ڈوگر کے نام سے ہوئی ،ملزموں سےبھاری تعدادمیں رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں ،ملزم رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس کی فروخت میں ملوث ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔