طاہر جمیل:سول ڈیفنس کے رضاکار تنخواہوں سے محروم ہیں اور ماہ کی 21 تاریخ گزرنے کے باوجود انہیں ادائیگیاں تاحال نہیں کی جا سکیں جس سے ان کے مالی مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ مہینے بھی پوری تنخواہ نہیں دی گئی،32کے بجائے محض ساڑھے 24 ہزار ادا کئے گئے،بقایا جات اگست کے مہینے میں ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا،تاحال جولائی کے بقایا جات ادا ہوئے نہ ہی اگست کی تنخواہ آئی،سول ڈیفنس کے غریب اہلکار تنخواہ نہ ملنے سے شدید پریشان ہیں،رضاکاروں کو مزدور کی اجرت سے بھی کم محض 32 ہزار ماہانہ ادا کیا جاتا ہے۔
سول ڈیفنس حکام کے مطابق پنجاب میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کی گئی ہے،تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کیا ہے، رضاکاروں کی تنخواہ اب اے جی آفس سے براہ راست ادا کی جائیں گی،نئے سسٹم پر منتقلی کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی التواء کا شکار ہوئی،تنخواہیں ایک سے 2 روز میں ادا کر دی جائیں گی،گزشتہ ماہ کے بقایا جات بھی جلد ادا کر دیئے جائیں گے۔