ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا:ڈی جی آئی ایس پی آر

برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا:ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا ہے کہ برسلز کے ایونٹ میں آرمی چیف نے نہ پی ٹی آئی کا ذکر کیا اور نہ ہی معافی کا۔ یہ ایک صحافی کی ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ 

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آرمی چیف کی طرف سے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا۔سہیل وڑائچ کے جس کالم کی بات ہے وہ برسلز کا ایک ایونٹ تھا۔ برسلز کے ایونٹ میں تو سینکڑوں لوگوں نے تصویر بنوائیں۔ برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا۔

 ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ یہ ایک صحافی کی ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے۔سہیل وڑائچ کی یہ ایک نامناسب حرکت تھی۔جو شخص غیرقانونی حرکت کرے،اسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہو گا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال ہوا کہ کیا جیو اور جنگ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی؟ جس پر ترجمان پاک فوج نے جواب دیا کہ ہم نے بہت واضح الفاظ میں کہا کہ اداروں کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔میڈیا کو سمجھنا چاہئے کہ یہ مناسب نہیں۔افسوس کی بات ہے کہ سینئر صحافی نے بھی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے۔