قیصر کھوکھر : سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ محکمہ پولیس، مائنز اینڈ منرلز اور دیگر محکمہ جات شامل ہیں۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق:
محکمہ آبپاشی میں ضلع بہاولپور کے لیے ضلعدار کی 13 اسامیوں پر 66 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
اسی محکمے میں ڈیرہ غازی خان کے لیے ضلعدار کی 3 اسامیوں پر 15 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
گریٹر تھل کینال کے لیے ضلعدار کی 2 اسامیوں پر 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
لاہور کے لیے ضلعدار کی 9 اسامیوں پر 41 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ملتان کے لیے ضلعدار کی 11 اسامیوں پر 52 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔کامیاب امیدواروں میں محمد عدنان گجر، محمد شہزاد شاکر، عتیق الرحمان، اللہ بخش شامل ہیں۔
اسی طرح حتمی نتائج کے مطابق: محکمہ سماجی بہبود و بیت المال میں اسسٹنٹ کی آسامیوں پر امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر صوبائی حکومت کو سفارش کر دی گئی ہے۔
محکمہ آبپاشی ملتان میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 35 اسامیوں پر کامیاب امیدواروں کو فائنل قرار دیا گیا ہے، جبکہ خواتین اور اقلیتی کوٹے پر کچھ نشستیں موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔
مائنز اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ (انسپکٹوریٹ آف مائنز) میں لیکچرر انگلش کی آسامی پر ایک امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ کے تحت سب انسپکٹر (گوجرانوالہ ریجن) کی 60 اسامیوں پر کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جبکہ 7 نشستیں موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی اطلاع دی جائے گی۔ انٹرویو کے وقت امیدواروں کے لیے اصل تعلیمی اسناد اور متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔