بھارت کی نکیال سیکٹر ننگی جارحیت، بزرگ شہری شہید، 3 خواتین زخمی

Nakyal Sector of the Line of Control, Azad Kashmir, City42
کیپشن: آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع گاوں  اولی کے  60 سالہ رہائشی غیاث پیر کے روز بھارتی فوج کی  فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہو گئے۔ شہید کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی نکیال سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک عمر رسیدہ کشمیری شہری شہید ہو گیا جبکہ3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ  21 اگست 2023  پیر کوے روز بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ، اس  فائرنگ کے نتیجہ میں ضلع کوٹلی کے گاؤں اولی کے 60 سالہ رہائشی غیاث شہید ہو گئے جبکہ اس دوران کھیت میں گھاس کاٹتے ہوئے 3 خواتین زخمی ہوئیں۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت موجودہ سیز فائر مفاہمت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا  خواہشمند  ہے تاہم اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

   پاک فوج کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو پاکستانی عوام کے خلاف  کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔