ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی اور رہنماوں پر درج مقدمات کا معاملہ، 5 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو سی ٹی ڈی کے 2 تھانہ سنگجانی ، رمنا اور گولڑہ میں درج ایک ایک مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی اب تک ان مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ان مقدمات میں 2 دہشت گردی کے مقدمات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کے لئے عدالت سے اجازت لے گی۔ عدالت سے اجازت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کیسز میں طلب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف کی پیشی کے فیصلے پر پولیس نے تفتیش کا فیصلہ کیا۔