تھیٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری

 تھیٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکر : تھیٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری،  متعدد تھیٹرز کی انتظامیہ اور سٹیج اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔مہک بٹ، شیلا چودھری،خوشبو خان اوردیگرکونوٹسز بھیجے گئے ہیں۔
 تھیڑز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں جاری ہیں۔محکمہ داخلہ نے آج بھی متعدد تھیٹرز کی انتظامیہ اور سٹیج اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ۔شمع تھیٹر میں غیراخلاقی رقص پرمہک بٹ، کومل چودھری، قسمت شہزادی کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا۔تماثیل میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پرنایاب خان، شیلا چودھری، ایان اختراورسونو بٹ کونوٹس جاری کیاگیا۔محفل تھیٹر میں غیراخلاقی ڈانس پر خوشبو خان ،ناز تھیٹر کی روشنی خان، کاجل چودھری، سارہ خان ،ستارہ تھیٹر کی ادکارہ تبسم خان کو نوٹس بھیجاگیاہے۔الفلاح تھیٹر کی فنکارہ ماہ نور، جیا بٹ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیاگیاہے۔شوکاز نوٹسز پنجاب آرٹس کونسل کی شکایت پر جاری کیے گئے۔