معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے

معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے۔

علامہ محمد حسین نجفی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی  اور مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےمدرسہ سلطان المدارس میں اداکی جائےگی۔ آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی کا انتقال اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، ان کا تعلق سرگودھاکےنواحی گاؤں زاہدکالونی سے تھا،  وہ 1932 میں پاکستان میں پیداہوئے۔ علامہ محمد حسین نجفی محمدحسین ڈھکوکے نام سےمشہور تھے، انہوں نے کئی کتب تحریر کیں، ان کی کتب میں اثبات الامامۃ، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ مسائل الشریعہ اردو ترجمہ وسائل الشیعہ، شرح اردو اعتقادات شیخ صدوق بھی ان کی تصنیفات میں شامل ہیں۔علامہ نے مدرسہ سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی بنیادیں رکھیں۔

Ansa Awais

Content Writer