ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پرایک نیا بوجھ، اب شاپنگ پر ایک روپیہ اضافی دینا پڑے گا

عوام پرایک نیا بوجھ، اب شاپنگ پر ایک روپیہ اضافی دینا پڑے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کے صارفین پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرزصارفین سےشاپنگ پرایک روپیہ اضافی ٹیکس وصول کریں گے۔ ریٹیلرز پی او ایس سروس فیس کی مد میں اضافی ٹیکس وصول کرنے کے مجاز ہوں گے جبکہ ری ٹیلرز کی معلومات ایف بی آر سسٹم میں اپ ڈیٹ ہوں گی۔

صارفین کو دی گئی رسید کی کاپی اورٹیکس ماہانہ کی بنیاد پر ایف بی آر میں جمع ہوگا۔ایف بی آرتمام بڑے ریٹیلرزسے سیلزٹیکس انوائس پرٹیکس جمع کرےگا۔ ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر ہیڈ آف اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ قائم کیا جائے گا۔