دالیں بھی غریب کی پہنچ سے مزید دور کرنے کی تیاری

دالیں بھی غریب کی پہنچ سے مزید دور کرنے کی تیاری
کیپشن: مہنگائی کا سونامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: مہنگائی کے سونامی کے آفٹر شاکس کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، گوشت کے بعد دالوں کو غریبوں کی پہنچ سے دور کرنے کا منصوبہ، دال چنا، مسر، دال مسور اور کالے چنے کی قیمتوں میں دس سے 16 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

اشیاء خورونوش کی سب سے بڑی تھوک مارکیٹ اکبری منڈی میں دال چنا، مسر، دال مسور اور کالے چنے کی قیمتوں میں دس سے 16 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ سرکاری نرخنامے پر دال چنا کا تھوک ریٹ 115 روپے فی کلو ہے جبکہ اکبری منڈی میں دال چنا کی فروخت 125 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
تھوک ڈیلرز کے مطابق ثابت مسر کی فی کلو قیمت 120 سے بڑھ کر136 روپے فی کلو ہوگئی، مسور کی دال 160 سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگئی، کالے چنے 120 سے 130 روپے فی کلو ہوگئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، حکومت عام آدمی کے مسائل کی باتیں تو کرتی ہے لیکن عام آدمی کی تکلیف کو محسوس نہیں کرتی۔ تھوک ڈیلرز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث آئے روز اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نےمہنگائی کی چکی میں پسنے والے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے۔ شہریوں کامطالبہ ہےکہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔