(شہزاد خان)شہریوں میں کورونا ویکسنیشن لگانے کی شرح بڑھانے کے لئےضلعی انتظامیہ کے اہم فیصلے ،30 اگست تک تاجر برادری ،ان کے ملازمین کے لئے کورونا ویکسین لگانا لازم، ورنہ دوکانیں سیل ،بھاری جرمانے ہوں گے۔
30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پمپس پر پیٹرول نہیں ملے گا،ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی سمز کی بندش کے لئے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیاگیا، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے
تفصیلات کے مطابق لاہورضلعی انتظامیہ نے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے لئےسخت اقدامت کرنے کا فیصلہ کرلیا،ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک کی زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں میں کورونا ویکسنیشن لگانے کی شرح بڑھانے کے لئےضلعی انتظامیہ کے اہم فیصلے کیے گئے۔
ڈی سی مدثر ریاض ملک نے 30 اگست تک بزنس کمیونٹی کو کورونا ویکسنیشن لگانے کی مہلت دی گئی،30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے تاجروں کے خلاف چیکنگ کے دوران کارروائی ہوگی ،دوکانیں سیل ہوں گی اسی طرح 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پیٹرول پمپ پر پیٹرول نہیں ملے گا،پیٹرول پمپس انتظامیہ بینرز آویزاں کرے گی۔
ڈی سی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ 30 اگست تک بینک اور دفاتر کے ملازمین کو ویکسین لگانا لازم ہوگا،اسی طرح شاپنگ مالز انتظامیہ 30 اگست تک لازم ویکسین لگوانے گے،ورنہ شاپنگ مال سیل ہوں گے۔
ڈی سی نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 اگست ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی سمز بند کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو خط لکھیں گے ۔