لیسکو کے محکمانہ امتحان میں افسروں کی قابلیت کا پول کھل گیا

LESCO
کیپشن: LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (شاہد ندیم سپرا) لیسکو کے کئی افسر گریڈ 19میں ترقی کے لئے ہونے والے محکمانہ امتحان میں فیل ہو گئے، 30 میں سے 22 افسر امتحان میں فیل جبکہ پانچ آفیسر پاس قرار دے دیئے گئے۔

 نتائج کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر اسداللہ بٹ، ایکسئین سٹریٹ لائٹ چودھری محمد علی، ایکسئین کنسٹرکشن فیصل آفریدی، ایکسیئن مغل پورہ ڈویژن فیضان قادر، ایکسئین پھول نگر امداد علی، ایکسئین جی ایس سی زاہد قیوم کھوکھر، ملک بلال، ایکسئین پرکیورمنٹ محمد ابوبکر خان شیروانی، محمد آصف خان، ایکسئین گلشن راوی بشارت بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جمال، ڈپٹی منیجر محمد نعیم، ایکسئین ایم اینڈ ٹی شیخوپورہ محمد رضوان، ایکسئین کنسٹرکشن اوکاڑہ نعمان احمد، شاہد امجد ملک، ایکسئین کامران نوید، فیاض احمد، عطاء المجیب، عرفان اللہ، ایکسئین شاہد اقبال ملک فیل ہو گئے جبکہ ایکسئین ڈیفنس ڈویژن فیضان بٹ، ایکسیئن ڈیفنس ایسٹ ڈویژن عامر اکرام، ایکسئین مرید کے سعادت صدیق، ایکسئین کامران عطاء ، ملک اشفاق پاس ہو گئے، لیسکو کے ڈپٹی منیجر پرکیورمنٹ عاصم ضمیر اور حافظ محمد حسین امتحان سے غیر حاضر رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer