پرائمری ہیلتھ میں غیر قانونی ترقیوں کا انکشاف

پرائمری ہیلتھ میں غیر قانونی ترقیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ میں غیر قانونی ترقیوں کا انکشاف، پروموشنل کمیٹی کی غیر قانونی ترقیوں پر محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نےمراسلہ جاری کر دیا۔

2004 میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی تشکیل دی، ڈیپارٹمنٹل پروموشنل کمیٹی افسران کی پروموشن کے لیے سفارشات پیش کرسکتی ہے۔ کمیٹی کی جانب سےافسران کو غیر قانونی طور پر 17 گریڈ میں ترقیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ پروموشنل کمیٹی افسران کو ترقی دینے کی مجاز نہیں، اس طرح کے معاملات پر متعلقہ ڈی ای او اور دیگر افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ٹیچنگ ہسپتالوں میں انتظامی امور بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں۔ جناح ہسپتال میں تشخیصی سہولیات کا فقدان جبکہ انتظامیہ معاملے سے غافل دکھائی دیتی ہے۔ ہسپتال میں نصب واحد ایم آر آئی مشین خراب ہوئے 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا۔

روزانہ ایم آر آئی ٹیسٹ کی امید لیے آنے والے مریض مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ہیں، ایم آر آئی مشین خراب ہونے سے مریض پرائیویٹ لیبارٹریز سے مہنگے داموں ٹیسٹ کراتے ہیں۔