سٹی 42:پی ایس ایل 11؛لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا ہدف دے دیا ۔
لاہور قلندرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے ،فخرزمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 103 رنز بنائے ۔
فخر زمان نے پچاس گیندوں پر چھ چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ہاسالنکا 31 اور عبد اللہ شفیق 14 اور ڈینیل سیمز 18 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلیل احمد نے دو جبکہ بریٹ ہیمٹن اور عثمان طارق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔