ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل الیون کا 30واں میچ، سکیورٹی ہائی الرٹ

قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل الیون کا 30واں میچ، سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران ملک: قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل الیون کا 30واں میچ سکیورٹی ہائی الرٹ پولیس کے میچ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل ڈیوٹیاں سنبھال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم کے اطراف سخت سکیورٹی حصار قائم 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے کھلاڑیوں، آفیشلز اور میچ انتظامیہ کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہےٹیموں کی رہائش گاہوں اور روٹس پر سخت نگرانی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہےسیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ اور سرویلنس جاری ہےجبکہ پولیس، ٹریفک اور دیگر اداروں کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن قائم ہے میچ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ڈیوٹی پلان نافذ ہے۔اُنہوں نے شہریوں سے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔