عابد چودھری:لاہور میں مختلف حادثات اور طبی واقعات کے دوران خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق شفیق آباد اور رنگ روڈ کے علاقے لاہور رنگ روڈ کے قریب گاؤشالہ کے مقام پر ایک گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک دوسرے واقعے میں ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 کے قریب 55 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ ترجمان کے مطابق خاتون کی موت حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ہوئی۔ متوفیہ کی شناخت ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی جو کہ شکرگڑھ کی رہائشی تھیں۔
پولیس کی کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی مکمل کر کے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔