ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع

بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

   پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی منظوری کے بعد نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بھارتی طیارے 24 مئی 2026 تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق  انڈیا کے رجسٹرڈ طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، اور اس پابندی کو ایک سال مکمل ہونے میں صرف دو روز باقی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو طویل راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں، جس سے ایندھن اور آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔