ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈولفن فورس کے اہلکار رنگ روڈ پر موٹرسائیکل چلاتے پکڑے گئے

 ڈولفن فورس کے اہلکار رنگ روڈ پر موٹرسائیکل چلاتے پکڑے گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور رنگ روڈ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے موٹرسائیکل چلانے کی خلاف ورزی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب رنگ روڈ پر پابندی کے باوجود اہلکار موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دیکھے گئے۔  نیازی شہید انٹرچینج کے قریب ڈولفن فورس کے اہلکار موٹرسائیکل چلاتے پکڑے گئے۔

رنگ روڈ پولیس کے مطابق اہلکار طارق اور شاہد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ ہزار روپے کے چالان کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر موٹرسائیکل چلانے والے دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔