ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم آمدن افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے 191 ارب سے زائد کے بلاسود قرضے جاری

کم آمدن افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے 191 ارب سے زائد کے بلاسود قرضے جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:  کم آمدن افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے 191 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کے مطابق اب تک ایک لاکھ 35 ہزار 410 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ 91 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہونا ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 42 ہزار زیر تعمیر گھر رواں مالی سال کے دوران مکمل کر لیے جائیں گے۔ یہ پیشرفت وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ممکن ہوئی ہے، جس کا مقصد کم آمدن افراد کو اپنی چھت فراہم کرنا ہے۔

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات کی اور انہیں پروگرام کی پیشرفت اور محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مزید 12 ہزار سے زائد خاندانوں کو جلد بلاسود قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ علاوہ ازیں، ماہانہ اقساط کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی پروگرام کی شفافیت اور کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت کم آمدن افراد کیلئے اپنے گھر کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، جبکہ اب تک 11 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد قرض کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔