ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز، صاف اور سبز مستقبل کی طرف جرات مندانہ قدم ؛ مریم نواز

 پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز، صاف اور سبز مستقبل کی طرف جرات مندانہ قدم ؛ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد :  وزیر اعلی   مریم نواز نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  پنجاب نے پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا

مریم نواز  نے کہا کہ انوائرمنٹ پرٹیکشن فورس کا قیام پنجاب کی ماحولیاتی بہتری کے سفر میں ایک سنگ میل کی مانند ہے- پاکستان کی پہلی سمارٹ  ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز ایک صاف اور سبز مستقبل کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے۔ سمارٹ فورس کو ڈرون نگرانی، رئیل ٹائم  اے کیو آئی  مانیٹرز،موبائل لیبز مہیا کی گئیں ہیں-انڈسٹری، پانی، پلاسٹک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی فیلڈز کے لئے خصوصی اسکواڈز قائم کئے گئے،سمارٹ انوئرمنٹ فورس فوری ردعمل، درست نفاذ اور ہوا کی معیار میں مستقل بہتری کے لیے پرعزم ہے۔میرے وژن کو حقیقت میں بدلنے پر وزیر ماحولیات،سیکریٹری ای پی ڈی، ڈی جی ای پی اے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں-ماحول کے تحفظ کے مشن کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ریفارمز ،تمام اسٹیک ہولڈرز اور ہر شہری کی فعال شرکت ضروری ہے۔  ہم سب مل کر اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور اس حل کا حصہ بنیں۔