سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےعلامہ اقبالؒ کی 87ویں برسی پر اپنے پیغام میں شاعر مشرق کی بے مثال خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ عظیم مفکراقبالؒ نےخودی، اتحاد اوربھائی چارےکاعالمگیری پیغام دیا ،علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے،علامہ اقبالؒ کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی،اقبالؒ کےفلسفےکےمطابق ہمیں ہرچیلنج کامقابلہ ملکر کرناہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کے فلسفے پر عمل کرنیکی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،وقت آگیا ہے ہم متحد ہوں ،ملک کی ترقی کیلئے پرعزم ہو کر کام کریں۔