ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ : سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر بدترین تشدد، ٹانگیں اور بازو توڑ دیے

مظفرگڑھ : سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر بدترین تشدد، ٹانگیں اور بازو توڑ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔

ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔