ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کپتان بابر اعظم نےدو اور  ریکارڈ بنا ڈالے

Babar Azam new Record, T20 Cricket Records, World Record, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔

آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایرون فنچ نے  کپتان کی حیثیت سے  76 اننگز میں 2 ہزار 362 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اپنی اننگز کا 28 واں رن بناکر کر یہ  ریکارڈ توڑا۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا میچ   کپتان بابر اعظم کی 67  ویں اننگز تھا۔

چار سو چوکوں کا ریکارڈ

بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 400 چوکے لگانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے آج ٹی20 انٹرنیشنل میں 400 چوکوں کا ریکارڈ بھی توڑا

اس سے قبل آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے ٹی20 انٹرنیشنلز  میں 407  چوکے لگائے ہیں۔