تیسرا ٹی ٹوینٹی؛ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر178 رنز بنا لئے

City42, Pakistan vs New Zeeland, City42, Saim Ayub, Babar Azam, Rawalpindi Cricket Stadium
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں  پاکستان نےپاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر178 رنز بنالیے۔   شاداب خان نے 41 ، بابر اعظم نے 37 ، صائم ایوب نے 32  رنز بنائے ۔ 

کپتان بابر اعظم  29 گیندوں سے 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس سے پہلے صائم ایوب 22 گیندوں سے  32  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  بابر اعظم نے آج میچ شروع ہونے سے پہلے 190 رنز تک بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ ابتدائی پانچ اووروں میں پاکستان کی ایوریج  10 سے زیادہ تھی۔ ساتویں اوور میں صائم ایوب کے  آؤٹ ہونے کے بعد رن ریٹ کم ہوا جو بابر اعظم کے 11 ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد 7.97 رہ گیا۔ عثمان خان 13 ویں اوور کی 5 ویں گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ عثمان نے 5 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان کو انجری کے باعث ریٹائرڈ ہونا پڑا اس طرح پاکستان عملاً چار وکٹوں سے محروم ہو گیا۔  جبکہ 

نیوزی لینڈ کی باؤلنگ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودی اور مائیکل بریس ویل نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔ دونوں ڈیبیو بوائے زاکارے فولکی اور  وِل او روؤرکی اب تک کوئی وکٹ نہیں گرا سکے۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ   کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہو رہی ہے جس میں  سے 2 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔پہلے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی برتری حاصل نہیں کر سکا ۔  کیونکہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔دوسرےمیچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی تھی۔جس کے بعد سیریز کا سکور (0-1) ہے۔