مسلم لیگ نون کا ووٹر باہر نکلا، تمام حلقوں میں ضمنی الیکشن ہم جیتیں گے، مریم نواز 

Maryam Nawaz, PMLN, By Election, Voters Turn Out, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکلا ہے جو خوش آئند ہے۔  

آج لاہور میں جن حلقوں مین ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ان میں سے ایک قومی اسمبلی کا حلقہ این اے   119 مریم نواز کے ہی نشست چھوڑنے سے خالی ہوا ہے جبکہ دوسرا صوبائی حلقہ ان کے کزن حمزہ شہباز کے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے خالی ہوا۔ ان دونوں حلقوں میں آج مسلم لیگ نون کے کارکن سب سے زیادہ سرگرم دکھائی دیئے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔  حکومت بننے کے بعد چند دنوں  کی دوران  پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا، پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے۔