پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے، احسن اقبال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کوٹ ناجو میں شہید ہونے والے کارکن سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں اس غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کرتا ہوں جو پی ٹی آئی نے ہمارے برزگ کارکن پر کی۔ 

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی والے اپنی غنڈہ گردی کی جاگیر کی شکست کو دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، یہ ہمارے سپاہی تھے، ہم نے امن ترقی کی جو تحریک شروع کی ہے یہ اس کے سپاہی تھے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ میں ان کو سیاسی شہید کہو گا، یہ اچھے مقصد کے لیے کھڑے تھے اور انہیں اس کی سزا دی گئی، جو قاتل ہیں انشا اللہ قانون سے نہیں بچے سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن کی اشیر باد سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو بھی گرفت میں لے کر آئیں گے ، ظفروال سے ہر قسم کے ظلم اور غنڈہ گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔