ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید سے قبل بس کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ

عید سے قبل بس کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی میں عید سے قبل انٹرسٹی بس مالکان نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

مسافروں کا کہنا ہےکہ کراچی سے حیدرآباد جانے والے مسافروں سے 2 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا جارہا ہے جب کہ سانگھڑ جانے والے مسافروں سے 2300  تک کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔مسافروں کے مطابق عام دنوں میں حیدرآباد تک کرایہ 500 اور سانگھڑ تک 700 روپے لیا جاتا ہے، عید بھی اپنوں میں منانی ہے اس لیے مجبوراً کرایہ دینا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب بس مالکان کا کہنا ہےکہ واپسی میں گاڑیاں خالی آرہی ہیں اور ڈیزل بھی مہنگا ہے جس وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer