ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

23 اپریل کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

Youm e ali,Holiday,Sindh
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے یوم علی کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق یوم علی کے موقع پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم سندھ نے یوم علی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 23 اپریل کو چھٹی ہوگی۔

دوسری جانب کراچی میں آج یوم علی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،سکیورٹی کے لئے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہکاروں کو تعینات کیا گیا جس میں پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی معاونت کرینگے۔

ایم اے جناح روڈ کی لنک گلیوں کو کنٹیرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی گزر گاہ میں آنے والی مارکیٹس کی دکانوں کو سیل کردیا ہے۔

جلوس کے راستے میں آنے والی بیس عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔

کورونا وباء کے باعث اس سال مرکزی مجلس عزا میں شرکاء کو محدود تعداد میں شرکت کی اجازت  دی گئی ہے اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوچکا ہے جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر ہوگا۔