صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام

صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) پنجاب اسمبلی سے منظور ہونیوالا پنجاب آب پاک اتھارٹی بل گورنر پنجاب کو دستخط کیلئے بجھوا دیا گیا، گورنر پنجاب نے بل کی منظوری دے دی، اب اتھارٹی کا قیام عمل میں لیا جائے گا۔

  پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا آب پاک اتھارٹی بل سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو بجھوا دیا گیا ہے، جس پر گورنر پنجاب کی جانب سے دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد اب صوبہ میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس اتھارٹی میں ایک بورڈ بنانا جائے گا، جس میں چیئرمین کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندے بطور ممبران شامل ہونگے۔

اتھارٹی کا مقصد صوبہ کے 110 ملین عوام کو صاف پانی فراہم کرنا ہے۔ اتھارٹی کو مختلف ڈویژن اور تحصیل کی سطح پر تقسیم کیا گیا ہے جبکہ اتھارٹی صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگائے گی۔