کرکٹ ورلڈ کپ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

کرکٹ ورلڈ کپ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) مشن ورلڈکپ 2019، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں ختم ہوگیا، کیمپ کےآ خری روز شاہینوں نے ٹارگٹ میچ میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی مشقیں کیں۔

مشن ورلڈ کپ 2019 کے لیے شاہینوں کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں ختم ہوگیا۔ کیمپ کے آخری روز شاداب خان کے ان فٹ ہونے کے بعد دورہ انگلینڈ کے لئے اعلان کردہ 17 میں سے 16 کھلاڑیوں نے ٹارگٹ میچ میں حصہ لیا۔

کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے ایک گھنٹے کا خصوصی سیشن کرایا گیا۔ ٹارگٹ میچ میں بلے باز اور باؤلرز کو مختلف اہداف دئیے گئے جن کے حصول کے لئے باؤلرز اور بلے بازوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

وارم اپ میچ میں محمد عامر باولرز اور آ صف علی بلے بازوں میں کوچز کی توجہ کا مرکز رہے، کوچز نے دونوں کھلاڑیوں کو خصوصی ڈرلز کرائیں۔ کیمپ کے اختتام پر کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مختلف لیکچرز دئیے گئے۔