سٹی42: لاہور میں سڑک پر جان لیوا ایکسیڈنٹ ہو گیا، دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
آج ہفتہ کی شام لاہور کے ڈیفنس سی، ڈیفنس فیز 6 میں کار اور موٹر سائیکل کے ایکسیڈنٹ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
مرنے والے نوجوان ذیشان اور سہیل آپس میں کزن تھے۔
پولیس نے میتیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔
اس حادثہ کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ حادثہ کے بعد کار میں موجود افراد کار کو بھگا کر لے گئے اور غائب ہو گئے۔ پولیس حکام بتا رہے ہیں کہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے والی کار کو تلاش کرنے کے لئے سیف سٹی کیمروں اور دوسرے دستیاب ذرائع سے مدد لی جا رہی ہے۔