سٹی42: پرتگال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے چند روز قبل اتوار کو (کل)فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔
لزبن، پرتگال سے آج یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ پرتگال اتوار کو باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، لزبن میں پرتگال کی وزارت خارجہ نے یہ اعلان اس وقت کیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریباً 10 دیگر ممالک اس کی پیروی کرنے والے ہیں۔
پرتگال کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پرتگال ریاست فلسطین کو تسلیم کرے گا… تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان اتوار 21 ستمبر کو کیا جائے گا،"