اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کے درمیان تصادم کے بعد بار کے صدر کی درخواست پر وکلا کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں نعیم حیدر پنجوتھ، انتظار حیدر پنجوتھ سمیت 200 سے 250 وکلا کو دہشتگردی کرنے کا ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل کام کرنے سے روکنے کے عدالتی حکم کے خلاف اسلام آباد کے وکلا نے شاہراہ دستور اور احاطہ عدالت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی تھی۔ اس دوران وکیلوں کے دو گروہوں میں جھگڑا ہوا جو بڑھ کر شدید ہاتھا پائی اور گالم گلوچ تک پہنچ گیا۔
آج جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واحد گیلانی کی درخواست پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلا کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں نعیم حیدر پنجوتھ، انتظار حیدر پنجوتھ سمیت 200 سے 250 وکلا کو نامزد کیا گیا۔ اس مقدمے میں ایمان مزاری اس کے شوہر ہادی علی چٹھہ، زینب جنجوعہ، مصطفین کاظمی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔