خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، دہشگرد گرفتار

 خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، دہشگرد گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں پولیس نے بارود سے بھرے لوڈر رکشے کو قبضے میں لیکر خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی برآمد ہوا۔ڈی پی او کے مطابق خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، خودکش حملہ آور، لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹیئر کور حکام کے حوالے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer