ویب ڈیسک: عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری،سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت سےباہرسے آنے والے عازمین عمرہ کے ویزوں کوالیکٹرانک پلیٹ فارم ’’مقام‘‘ کے ذریعے عمرہ پیکج کا انتخاب کرنے کی سہولت کو ممکن بنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مملکت سے باہر آسان الیکٹرانک طریقہ کار کے اندر حقوق کے تحفظ اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے،مملکت سے باہر سے آنے والے عمرہ زائرین متحدہ پلیٹ فارم لنک کے ذریعے مجاز ایجنٹس کے پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کیلئے ’’مقام‘‘ پورٹل میں داخل ہوسکتے ہیں اور وہاں سے عمرہ زائرین خدمات بھی بک کریں اور ویزا درخواست کیلئے ایک حوالہ نمبر حاصل کریں, پھر ویزا درخواست فارم کو مکمل کرنے اور پرنٹ کرنے کیلئے قومی ویزا پلیٹ فارم پر جائیں۔