اساتذہ کے وارے نیارے؛ دو مہینے کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

HEC decided appointment Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سرکاری یونیورسٹیوں سے واپس بلائے گئے کالج کیڈر اساتذہ کی تقرریوں کیلئے نئی آسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ، دو مہینوں سے تقرریوں کے منتظر اساتذہ لاہور کے 45 کالجوں میں تعینات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں سے واپس بلائے جانے والے کالج کیڈر اساتذہ کی لاہور میں تقرریوں کے لئے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں کالجوں میں متعلقہ مضامین کی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں، دو مہینوں سے تقرریوں کے منتظر اساتذہ لاہور کے 45 کالجوں میں تعینات ہوں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے شہر کے کالجوں میں لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی آسامیاں تخلیق کی ہیں، کالجوں میں نئی آسامیاں تخلیق ہونے پر اب تقرریوں کے منتظر اساتذہ کالجوں میں تعینات ہوں گے، یونیورسٹیوں سے واپس بلائے گئے 77 اساتذہ لاہور کے کالجوں میں تقرریوں کے منتظر ہیں، اساتذہ کی تقرریاں ہونے کے بعد انھیں دو مہینوں کی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادرنے رواں برس سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی کی منظوری د ےدی ہے،داخلہ پالیسی کے تحت سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے یکم اکتوبر سے شروع ہوں گے، اوپن میرٹ پر داخلے 10 دسمبر تک مکمل کئے جائیں گے۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں کم از کم 65 فیصد نمبروں کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، میٹرک کے کل نمبروں کا 10 فیصد ، ایف ایس سی اور ایم ڈی کیٹ کے نمبروں کے 40 ، 40 فیصد کو شامل کرکے حتمی میرٹ مرتب کیا جائے گا۔

رواں سال کی داخلہ پالیسی کے تحت فارن سٹوڈنٹس کے لئےبھی ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، رواں برس سیٹ ٹو امتحان کی بنیاد پر فارن سٹوڈنٹس کا داخلہ نہیں ہوگا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer