یو ای ٹی نے داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی

یو ای ٹی نے داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری، سیلف فنانس کی نشستوں پر پہلی میرٹ لسٹ میں ہی آخری میرٹ 50 فیصد تک آ گیا۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ بائیو میڈیکل انجنیئرنگ کا میرٹ 80.38 فیصد رہا۔ مکینیکل انجینئرنگ کا 76.86، الیکڑیکل انجینئرنگ 75.10 فیصد، سول انجینئرنگ 75.10 فیصد، کیمیکل انجیئرنگ کا 73.38، پیٹرولیم انجینئرنگ 72.67 فیصد، میڑلرجیکل انجیئرنگ 71.23، سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ 70.85 فیصد رہا۔

اسی طرح الیکڑیکل انجینئرنگ کا میرٹ 66.16 فیصد، میڑلرجیکل انجیئرنگ کا 60.66 فیصد، اینوئرانمنٹل انجینئرنگ کا 61.09 فیصد ،مائننگ انجینئرنگ کا 58.68 فیصد، میکاٹرونکس انجینئرنگ کا 50.75 فیصد میرٹ رہا۔

یو ای ٹی میں اے ون اور اے ٹو کیٹیگری پر داخلوں کی میرٹ لسٹیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی جاری کی گئی ہیں۔ امیدوار متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے بھی اپنے ناموں کی تصدیق کر سکتے ہیں۔