سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کئے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔
محسن نقوی نے قیام امن کیلئے اٹھائے اقدامات سے بھی آگاہ کیا .