ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کے دوران خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ سال خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا،  ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سودراں، گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ 

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ۔