ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بڑی تعداد میں آسامیاں، تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ

 نادرا میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بڑی تعداد میں آسامیاں، تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بڑی تعداد میں بھرتیوں کے لیےمتعدد پلاٹس خریدے گی جہاں ان بھرتی ملازمین کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق نادرا کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے 9 اضلاع کے لیے 200 جونیئر ایگزیکٹیو ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی کرے گی۔ 

نادرا میں بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ، عمر کی حتمی حد 25 برس اور واک ان انٹرویو 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔ 

سندھ کے 11 دیگر اضلاع جن میں پلاٹس خریدے جائیں گے، ان میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔