ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں انسدادِ پولیو مہم مکمل، 22 لاکھ 77 ہزار سے زائدبچے مستفید

 لاہور میں انسدادِ پولیو مہم مکمل، 22 لاکھ 77 ہزار سے زائدبچے مستفید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: لاہور میں انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی، جس کے دوران 22 لاکھ 77 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

مقررہ ہدف 22 لاکھ 30 ہزار کے مقابلے میں مہم نے اپنے مقاصد سے زیادہ کامیابی حاصل کی۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ صدارت مہم کے اختتام پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ,جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب، اسسٹنٹ کمشنرز، اور ڈبلیو ایچ او کے مبصرین شریک ہوئے,سی ای او ہیلتھ نے مہم کے دوران کارکردگی اور اعداد و شمار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مہم کے دوران فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں اور مانیٹرنگ کا عمل مؤثر انداز میں جاری رہا۔ کیچ اپ دنوں میں 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد رہ جانے والے بچوں کو بھی کور کر لیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر پولیو مہم مثالی رہی۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پولیو ٹیموں اور اسسٹنٹ کمشنرز کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ:“پولیو کے مکمل خاتمے تک یہ محنت اور لگن جاری رکھی جائے گی۔”