ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈولفن و پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

 ڈولفن و پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

 ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن فورس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ فورس نے کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا، اس کے علاوہ پٹرولنگ کے دوران 27 اشتہاری ملزمان، 90 عادی مجرمان اور 22 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان سے 4 پستول، درجنوں گولیاں اور میگزینز، 53 بوتلیں شراب، 508 گرام آئس، 150 گرام چرس اور ہیروئن برآمد کی۔ مزید برآں 58 مشکوک گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 37 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق 35 ون ویلنگ، 5 پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف کارروائیوں میں 55 سے زائد شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔

ایس پی ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ متحرک رہے گا۔