ویب ڈیسک :مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز کا گروپ لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گیا۔
کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز دو ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔
وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت،شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچیں۔
میڈیا سےگفتگو میں غیرملکی بائیکرز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئے اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور پراُمن ہیں، دنیا میں یہ تاثر غلط ہےکہ پاکستان میں غیرملکی محفوظ نہیں، پاکستان پُرامن ملک ہے جہاں بلاخوف و خطر غیرملکی آسکتے ہیں۔