نوازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ، اہم خبر آگئی

نوازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ، اہم خبر آگئی
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)نوازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ، اسلام آباد سے لاہور آمد پر پلان اے اور پلان بی تیار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے قائد  کی وطن واپسی کا معاملہ، محمد نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور آمد پر پلان اے اور پلان بی تیار تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں نواز شریف کے استقبال کیلئے 2 پلان تیار کر لئے گئے جس میں پلان اے کےمطابق خصوصی طیارہ شام 5بجے لاہور ایئر پورٹ لینڈ کریگا اور  لاہور ایئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نواز شریف جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

دوسری جانب پلان بی کے مطابق نواز شریف اسلام آباد سےبذریعہ ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ لینڈ کرینگے جہاں میاں صاحب کے استقبال کے لئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔
لاہور پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرینگےاور معاشی بحالی کا پلان دیں گے۔

نواز شریف کا بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے لاہور آمد کا پلان بھی متوقع ہے۔
نوازشریف کل دبئی سے روانہ ہونگے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ دوپہر 12 بجے لینڈ کریں گے۔اسلام آباد میں میاں نواز شریف اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer