بالی کے معروف ہدایتکار ساجد خان کس مشہور اداکارہ کے منگیتر رہ چکے ہیں؟

بالی کے معروف ہدایتکار ساجد خان کس مشہور اداکارہ کے منگیتر رہ چکے ہیں؟
کیپشن: Sajid Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے ہدایتکار ساجد خان کی نجی زندگی سے متعلق ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے گوہر خان سے اپنی منگنی کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ساجد خان نے اداکارہ گوہر خان سے اپنی منگنی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ اور اداکارہ گوہر خان کافی عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رشتے میں تھے اور ان کی منگنی ایک سال تک قائم رہی، بعد ازاں منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے اعتراف کیا کہ 'اس وقت میرا کردار اچھا نہیں تھا، میں لڑکیوں کے ساتھ باہر گھومتا پھرتا تھا اور ساتھ ہی گوہر سے جھوٹ بولتا تھا'۔ 

ساجد خان نے یہ بھی بتایا کہ ویسے تو میں نے کبھی گوہر سے بد تمیزی نہیں کی لیکن اس کے ہوتے ہوئے کئی لڑکیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردیتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ'جس طرح کا میں ہوں اس حساب سے میری اب تک تقریباً 350 شادیاں ہونی چاہیے تھیں لیکن ایک بھی نہیں ہوئی'۔

یاد رہے کہ ساجد خان ان دنوں بگ باس شو سیزن 16 میں ہیں اور کئی بھارتی اداکاراؤں نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے خود یہ کہتے ہوئے کیا کہ 'مجھے یقین ہے جن لڑکیوں کے ساتھ میں زندگی میں رہا وہ مجھے ضرور یاد کرتی ہوں گی اور ان میں سے کچھ گالیاں بھی دیتی ہوں گی'.

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر