برطانیہ میں پاکستانیوں کا پہلا نمبر

UK Citizenship For Pakistani People
کیپشن: UK Citizenship
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کی شہریت کے لئے درخواست دینے والوں میں پاکستانیوں کا پہلا نمبر، برطانیہ پاکستانیوں کیلئے دنیا میں جنت کا درجہ اختیار کرگیا۔

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق سال 2020۔2021 میں برطانیہ کی شہریت کے لئے  پاکستانیوں  کی سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔  برطانیہ پاکستانیوں کے لئے اہم اور پسندیدہ ترین منزل کا درجہ اختیار کرگیا ۔برطانوی ہوم آفس نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال 8888پاکستانی شہریوں نے برطانوی شہریت کے لئے درخواست دی ہے ۔

دوسرا نمبربھارت کا ہے جہاں سے 7253 بھارتی اپنے سابق آقاؤں کے وطن کی شہریت لینا چاہتے ہیں۔ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے باوجودشینی گن کنٹریز سے برطانیہ کی شہریت کے لئے 74384 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس طرح تیسرے نمبر پر اٹلی ہے جہاں سے 6 ہزار اطالوی برطانوی بننا چاہتے ہیں اس کے بعد رومانیہ اور پولینڈ بالترتیب پانچ اور چار ہزار شہریت کی درخواستوں کے ساتھ  چوتھے اور پانچویں نمبر پرہیں۔

اسی طرح ایک عالمی ادارے کی دل چسپ تحقیق کے مطابق برطانوی شہریوں نے ایک سال میں  گوگل پر 1 لاکھ 97400 مرتبہ '' برٹش سٹیزن شپ'' کو سرچ کیا اسی طرح برطانوی شہریوں نے 15 ہزار مرتبہ '' کینیڈین سٹیزن شپ '' کو سرچ کیا۔ ان کی جانب سے ہی 12 ہزار مرتبہ '' فرینچ سٹیزن شپ'' اور 10 ہزار مرتبہ'' آسٹریلوی سٹیزن شپ '' کو سرچ کیا گیا۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ یعنی دو لاکھ 90 ہزار مرتبہ '' برٹش نیشنل سٹیزن شپ'' کو سرچ کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer