واسا کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت سرگرم

واسا کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) واسا کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے وزارت خزانہ نے رہائشی اور کمرشل علاقوں کی قدر اور گھروں کے رقبہ کے اعتبار سےموجودہ ٹیرف کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات نے مطابق وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے محکمہ خزانہ پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی وزراء کی کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن 2020-21کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی محسن لغاری، وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس،متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور واسا کے نمائندگان شریک تھے۔

وزراء کی ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس کا ایجنڈہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیوں کے ذاتی وسائل میں اضافے کے لیے مجوزہ بزنس پلان کا جائزہ تھا۔وزیر خزانہ نے واسا کے مجوزہ بزنس پلان کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب میں پانی اور بجلی کے کنیکشنز کی تفصیلات اکٹھی کریں تاکہ سرکاری پانی کے غیر قانونی استعمال کو روکا جا سکے۔

صوبائی وزیر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ وصولیوں کو بھی واسا کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی جس کا مقصد سیوریج کے مسائل پر کنٹرول ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ واساز کی استعداد کار میں اضافے اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں پانی کے غیر قانونی کنیکشنز ختم کیے جائیں گے۔

رہائشی اور کمرشل علاقوں کی قدر اور گھروں کے رقبہ کے اعتبار سے ٹیرف پر نظر ثانی کی جائے گی۔واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیوں میں بجلی کے اخراجات میں کمی کے لیے وفاقی حکومت سے مقررہ نرخوں پر نظر ثانی کی درخواست کی جائے گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer